سابق آسٹریلین کپتان ایرن فنچ کی پاکستانی کرکٹرز کی تعریفیں

کینبرا (سپورٹس نیوز) سابق آسٹریلین کپتان ایرن فنچ نے پاکستان کرکٹرز ک شاہین آفریدی، بابر اعظم اور محمد رضوان کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔ ایرن فنچ کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی نے مجھے کیریئر میں دو بار آٹ کیا ہے،ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے سیمی فائنل میں پہلی گیند پر شاہین نے مجھے آئوٹ کیا تھا،شاہین آفریدی بہترین بولر ہیں اور دنیا بھر میں تجربہ رکھتے ہیں،شاہین آفریدی کا پی ایس ایل ریکارڈ شاندار ہے اور بطور کپتان ٹرافیاں بھی جیت رکھی ہیں۔ سابق آسٹریلین کپتان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم دنیا کے بہترین اور سب سے خوبصورت بلے باز ہیں،بابر کبھی بول کو زیادہ زور سے ہٹ نہیں کرتے بلکہ خوبصورتی سے کھیلتے ہیں،محمد رضوان اوپر کے نمبروں پر بہت اچھا کھیلتے ہیں، محمد رضوان کا بی بی ایل کا حصہ ہونا بہت خوش آئند ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں