اداکارہ عائشہ بچوں کے گھروں میں رہنا پسند نہیں کرتی تھیں،بشریٰ انصاری

کراچی (شوبز نیوز) اداکارہ بشری انصاری نے عائشہ خان کی وفات کو ایک افسوسناک واقعہ قرار دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی جھوٹی افواہوں کی تردید کی۔عائشہ خان ایک مشہور اور تجربہ کار پاکستانی ٹیلی ویژن اداکارہ تھیں، جنہوں نے متعدد کامیاب ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے۔رواں ماہ جون میں، عائشہ خان کا انتقال ان کے گھر میں ہوا، لیکن بعد میں ان کی لاش برآمد ہوئی۔ ان کی وفات کے بعد، عائشہ خان کے بچوں کو شدید عوامی ردعمل اور غصے کا سامنا کرنا پڑا، کیونکہ بہت سے لوگ یہ سمجھتے تھے کہ ان کے بچے اپنی والدہ کے آخری وقت میں ان کے قریب نہیں تھے۔ اس صورتحال نے عوامی سطح پر مختلف سوالات اور تنقید کو جنم دیا۔بشری انصاری نے اس حوالے سے عائشہ خان کی زندگی اور ان کی شخصیت کے بارے میں اہم باتیں شیئر کیں اور صورتحال واضح کرنے کی کوشش کی۔بشری انصاری نے کہا کہ عائشہ خان ایک خودمختار اور محنتی خاتون تھیں، جنہوں نے شوبز کی دنیا سے اپنے کام کو اس لیے چھوڑا کیونکہ وہ ہمیشہ اپنی شرائط پر کام کرنا چاہتی تھیں۔بشری انصاری نے کہا کہ عائشہ خان کی موت کی خبر بہت افسوسناک تھی، میں بہت غمگین ہوں لیکن سوشل میڈیا پر اس خبر کو سن کر مجھے مزید ذہنی تکلیف ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں