کیرون پولارڈ 700 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے والے پہلے کرکٹر بن گئے

کیریبین (سپورٹس نیوز) ویسٹ انڈیز کے آل رائونڈر کیرون پولارڈ نے ٹی20کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا۔ویسٹ انڈین آل رائونڈر کیرون پولارڈ700ٹی20مچیز کھیلنے والے تاریخ کے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں اور ان کا نام ریکارڈ بک میں درج کرلیا گیا ہے۔سان فرانسسکو یونیکورنز کے خلاف میجر لیگ کرکٹ میچ میں ایم آئی نیویارک کی نمائندگی کرتے ہوئے پولارڈ نے یہ اعزاز حاصل کیا۔37 سالہ کھلاڑی نے آل رانڈر کارکردگی دکھاتے ہوئے دو وکٹیں حاصل کیں اور 16 گیندوں پر 34 رنز بھی بنائے۔پولارڈ کی اننگز کے باوجود ایم آئی نیویارک کو شکست ہوئی، سان فرانسسکو کے 246 رنز کے جواب میں ایم آئی کی ٹیم 47 رنز سے ہارک گئی۔تاہم پولارڈ نے شاندار ٹی 20 کیریئر میں 13668 رنز اور 328 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔فہرست میں ویسٹ انڈیز کے دیوین براوو 582 میچز کے ساتھ دوسرے جبکہ پاکستان کے شعیب ملک 557 میچز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں ۔ آندرے رسل نے 556 اور ویسٹ انڈیز کے ہی سنیل نارائن نے 551 میچز کھیلے ہیں۔کیرون پولارڈ نے تقریبا ایک دہائی تک آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کی نمائندگی کی اور اب امریکا میں ایم آئی نیویارک فرنچائز میں نکولس پوران کی قیادت میں کھیل رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں