بالی ووڈ کے معروف اداکار عمران خان طویل عرصہ سامنے آ گئے

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان کے بھانجے اور فلم ‘جانے تو یا جانے نہ’ سے شہرت پانے والے اداکار عمران خان طویل عرصے کے بعد ایک عوامی تقریب میں نظر آئے۔عمران خان نے گزشتہ شب اپنے ماموں کی فلم ‘ستارے زمین پر’ کی خصوصی اسکریننگ میں شرکت کی، جہاں وہ اپنی ساتھی اداکارہ اور دوست لیکھا واشنگٹن کے ہمراہ جلوہ گر ہوئے۔ عمران خان اپنی پرانی ساتھی اداکارہ جینیلیا ڈیسوزا کو بھی سپورٹ کرنے کیلئے تقریب میں موجود تھے، جو فلم”ستارے زمین پر”میں عامر خان کی ہیروئن کا اہم کردار نبھا رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں