ممبئی (شوبز نیوز)بالی وڈ کی شہزادی کہلائی جانے والی اداکارہ کرشمہ کپورنے اپنی 51ویں سالگرہ منا ئی۔90 کی دہائی میں لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی اس اداکارہ نے نہ صرف اپنی اداکاری بلکہ اپنی دلکش شخصیت، رقص اور اسٹائل سے بھی انڈسٹری پر انمٹ نقوش چھوڑے، ان کی فلمیں، گیت اور کردار آج بھی مداحوں کے دل و دماغ میں رچے بسے ہوئے ہیں۔کرشمہ کپور کا تعلق بالی وڈ کے مشہور کپور خاندان سے ہے، ایک وقت پر ان کی منگنی بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشیک بچن سے ہوئی تھی۔




