میٹر ریڈر نے بجلی بل میں280یونٹ اضافی ڈال دئیے

جڑانوالہ(نامہ نگار) ایس ڈی او فیسکو نے صارف کو بجلی بل میں 280اضافی یونٹ ڈالنے پر میٹر ریڈر سب ڈویژن سرور شہید کیخلاف چارج شیٹ تیار کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق میٹر ریڈر نور احمد فیاض سب ڈویژن سرور شہید نے صارف نمبر 03-13146-0141550 کے بجلی بل میں 51 یونٹ کی بجائے 331 یونٹ ڈال دئیے اور بجلی بل میں 280 اضافی یونٹ ڈال کر سراسر زیادتی کی ہے جس پر صارف نے انکوائری کیلئے درخواست دائر کی کہ میٹر ریڈر نور احمد فیاض نے مبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے 51 یونٹ کی بجائے 331 یونٹ کا بل ڈال کر اسکے ساتھ سراسر زیادتی کی ہے جس پر ایکسئین فیسکو نے مذکورہ ایس ڈی او نے رپورٹ طلب کی،تیار کردہ رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ میٹر ریڈر نور احمد فیاض نے مبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے صارف کو 51 یونٹ کی بجائے 331 ہونٹ ڈالے ہیں لہذا اسکے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے ذرائع کے مطابق میٹر ریڈر کیخلاف چارج شیٹ تیار کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا گیا ہے متاثرہ صارف نے چیف فسیکو سمیت دیگر حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر مذکورہ میٹر ریڈر کو فی الفور معطل کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں