پرانی دشمنی کی بنا پر مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان قتل،نہر سے شہری کی نعش برآمد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پرانی دشمنی کی بناء پر مسلح افراد کی فائرنگ سے مخالف قتل’ نہر سے نامعلوم شخض کی نعش برآمد’ پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ روڈالہ روڈ کے علاقہ 363 گ ب کے رہائشی فلک شیر نے بتایا کہ ان کی ملزمان غلام دستگیر وغیرہ سے پرانی دشمنی چلی آ رہی تھی گزشتہ شام اس کا بھائی صدی احمد گھر سے ڈیرہ کی طرف جا رہا تھا کہ راستے میں تھڑا مار کر بیٹھے غلام دستگیر وغیرہ نے فائرنگ کر کے بری طرح لہولہان کر دیا، ہوائی فائرنگ اور دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، مضروب کو ہسپتال پہنچایا جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گیا، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں غلام دستگیر وغیرہ کی تلاش شروع کر دی۔ تاہم تھانہ روشن والا کے علاقہ سے نہر سے 50سالہ نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہوئی، تاہم پولیس نے شناخت نہ ہونے پر متوفی کی نعش کو ہسپتال منتقل کر کے اس کے لواحقین کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں