گھریلو گیس کی قیمتیں برقرار

اسلام آباد (بیوروچیف) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی کے اجلاس کے دوران ملک بھر میں گیس پر چلنے والے پاور پلانٹس اور صنعت کے لیے قیمتوں میں اوسطاً 10فیصد اضافہ کی منظوری دے دی ۔ گھریلو صارفین کے لیے صرف فکسڈ چارجز میں معمولی رد و بدل کیا جائے گا، وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی جانب سے چینی درآمد سے متعلق تجویز پر غور کیا۔ ای سی سی نے اجلاس کے دوران چینی کی درآمد کی بھی منظوری دے دی ، چینی کی درآمد کے لیے 10رکنی اسٹیئرنگ کمیٹی کے قیام کی منظوری دی، کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں