گلفام شاہ گینگ کے مزید2ا شتہاری لاہور میں مبینہ مقابلے میں ہلاک

لاہور’فیصل آباد (بیورو چیف/سٹاف رپورٹر) سی سی ڈی لاہور سے پولیس مقابلے میں شاہ گینگ کے مزید دو اشتہاری ہلاک’ فیصل آباد کے علاقے میں دہشت کی علامت سمجھے جانے والے شاہ گینگ کے مزید دو اشتہاری حماد شاہ اور نعلین شاہ سی سی ڈی لاہور سے پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئے۔ شاہ گینگ کے 8اشتہاری گزشتہ 3دنوں میں پولیس مقابلوں میں ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان میں گلفام شاہ گینگ کے سرغنہ گلفام شاہ کو اس کے 3حقیقی بھائیوں سمیت ضلع بھکر کی تحصیل دریا خان کے علاقے دلے والی میں سی سی ڈی مدینہ ٹائون فیصل آباد کی ٹیم نے مبینہ مقابلے کے دوران ہلاک کیا جبکہ گوجرہ میں بھی سی سی ڈی کے ساتھ مقابلے میں گلفام شاہ کے دو اشتہاری ملزم وقاص اور انعام الحق فوجی مارے گئے جبکہ آج لاہور میں بھی سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ مقابلے میں شاہ گینگ کے مزید2اشتہاری ہلاک ہو گئے۔ اس طرح تین روز کے دوران مبینہ مقابلوں میں ہلاک ہونے والے شاہ گینگ کے ملزمان کی تعداد 8ہو گئی ہے۔واضح رہے کہ ہلاک اشتہاری قتل، ڈاکے، راہزنی ، بھتہ سمیت درجنوں مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔دیگر مفرور اشتہاریوں کی تلاش جاری ہے ۔ سی سی ڈی کی جانب سے مفرور اشتہاریوں کو یہ ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ سی سی ڈی کے سامنے ہتھیار ڈال دیں۔ سی سی ڈی ہتھیار ڈالنے والوں کے انسانی اور قانون حقوق کی حفاظت کو ہر قیمت پر یقینی بنائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں