فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سٹی پولیس آفیسرصاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر آج 02 محرم الحرام کا سکیورٹی پلان جاری کردیا گیا۔ ضلع بھر میں181مجالس منعقد ہوں گی اور 04جلوس برآمد ہوں گے ۔ لائل پور ڈویژن میں 14مجالس ،اقبال ڈویژن میں 47مجالس اور 02جلوس ،مدینہ ڈویژن میں 32مجالس اور 01جلوس ، جڑانوالہ ڈویژن میں 54مجالس اورصدر ڈویژن میں34مجالس اور 01جلوس برآمد ہوں گے۔ آج 02 محرم الحرام کے موقع پر ضلع بھر میں 1442پولیس افسران وجوان ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ جس میں 05ایس پیز، 16ڈی ایس پیز، 06انسپکٹر ز، 45سب انسپکٹرز، 207اے ایس آئیز، 95ہیڈکانسٹیبلان، 1073کانسٹیبلزو لیڈی کانسٹیبلان ڈیوٹی سر انجام دیں گے ۔ آج 02محرم الحرام کے موقع پر مجالس و جلوس کے روٹ، دھوبی گھاٹ گرائونڈ کے اردگرد، امام بارگاہوں اور پکٹ ڈیوٹیز سرانجام دیں گے۔ ایلیٹ فورس کی ٹیمیں آٹھوں بازاروں ، راجباہ روڈ، سرکلر روڈمیں گشت کرتی رہیں گی ۔مزیدکسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے دیگر ریزرو ہائے اورنفری پولیس لائن میں موجود ہے۔ سی پی او فیصل آباد نے کہا کہ مجالس وجلوس ہائے کے آغاز سے لے کر اختتام تک امام بارگاہوں اور روٹ جلوس پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔




