پنجاب اسمبلی اجلاس میں ہلڑ بازی کرنیوالے26ایم پی ایز معطل

لاہور(بیوروچیف) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے 26ارکان اسمبلی کو قواعد کی سنگین خلاف ورزی کے الزام پر معطل کر دیا۔سپیکر کے فیصلہ کے مطابق 26ارکان کو 15اجلاسوں کے لیے اسمبلی کی کارروائی سے معطل کیا گیا، اپوزیشن اراکین پر قواعد کی سنگین خلاف ورزی، ایوان میں ہلڑ بازی، ایجنڈا پیپرز پھاڑنے، نعرے بازی کا الزام ہے، رول 210کے تحت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا۔پنجاب اسمبلی کے سپیکر نے کہا کہ ایوان کی حرمت اور نظم و ضبط ہر حال میں برقرار رکھا جائے گا، قواعد 223، 210کی خلاف ورزی کی گئی، ایوان کی کارروائی میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف سخت اقدامات ناگزیر ہیں۔پنجاب اسمبلی کے معطل ہونے والے 26ارکان میں ملک فہد مسعود ، محمد تنویر اسلم ، سید رفعت محمود ، یاسر محمود قریشی ، کلیم اللہ خان ، محمد انصر اقبال ، علی آصف ، ذوالفقار علی ، احمد مجتبیٰ چوہدری ، شاہد جاوید ، محمد اسماعیل ، خیال احمد ، شہباز احمد ، طیب رشید ، امتیاز محمود ، علی امتیاز ، سردار راشد طفیل ، رائے محمد مرتضی اقبال ، خالد زبیر نثار، چودھری محمد اعجاز شفیع، ایمان کنول ، محمد نعیم ، سجاد احمد ، رانا اورنگ زیب ، شہباز امیر ، اسامہ اصغر علی گجر شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں