تھانہ بُھسی ٹوبہ کے علاقہ میں غیرت کے نام پر قتل کا لرزہ خیز واقعہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)ٹوبہ ٹیک سنگھ کے تھانہ بھسی کے علاقے چک 743 گ ب میں غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کرنے کا لرزہ خیز واقعہ پیش آیا۔ مدثر حبیب نامی شخص نے اپنے سالے ندیم کے ساتھ مل کر اپنی بیوی صائمہ بی بی کو گلا دبا کر قتل کر دیا۔ اطلاع ملنے پر ایس ڈی پی او سرکل کمالیہ اور ایس ایچ او تھانہ بھسی موقع پر پہنچے۔ لیڈی کانسٹیبل کی مدد سے نعش کا معائنہ کیا گیا جس میں صائمہ بی بی کی گلا گھونٹ کر ہلاکت کی تصدیق ہوئی۔ڈی پی او عبادت نثار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا جس پر تھانہ بھسی میں مقدمہ نمبر 159/25 درج کیا گیا۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے اے ایس پی کمالیہ معاذ الرحمان کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی جس نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان مدثر حبیب (شوہر) اور ندیم (سالا) کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی جار ی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں