فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)افواج پاکستان سے محبت کا اظہار پاکستانی شہری نے اپنے بیٹے کا نام جنرل عاصم ندیم رکھ دیا تفصیلات کے مطابق پاک فوج زندہ باد تحریک پاکستان کے چیئرمین ایم ندیم پاشا کو اللہ تعالی نے بیٹا عطا کیا جس پر انہوں نے افواج پاکستان سے گہری محبت کے اظہار میں اپنے بیٹے کا نام جنرل عاصم ندیم رکھا ہے جس پر ان کے اہلخانہ نے خوشی کا اظہار کیا ہے عوامی سماجی سیاسی تجارتی حلقوں نے ایم ندیم پاشا کو دلی مبارکباد پیش کی ہے ، اس موقع پر ایم ندیم پاشا نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میرا پاک فوج سے دلی لگاو ہے میں اللہ تعالی کا شکرگزار ہوں جس نے مجھے بیٹے جیسی نعمت سے نوازا ہے میں نے پاک آرمی سے محبت کا اظہارکرتے ہوئے اپنے بیٹے کا نام فیلڈ مارشلحافظ عاصم منیر کی مناسبت سے جنرل عاصم ندیم رکھا ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور افواج پاکستا ن پر ہماری مال جان اولاد سب کچھ قربان ہے۔




