فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن سٹی کے ممبر سنٹر ل کمیٹی سید محمد علی بخاری نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے حالیہ اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے خطے اور عالمی امنکے لئے ایک خوش آئند اور ناگزیر اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطی میں جاری کشیدگی نے نہ صرف خطے کے ممالک بلکہ پوری دنیا کیلئے ایک مستقل خطرہ بن چکی تھی۔انسانی جانوں کا ضیا ع ، بنیاد ی ڈھانچے کی تباہی اور لاکھوں بیگناہ شہریوں کا بے گھر ہونا عالمی ضمیر کے لیے ایک لمحہ فکریہ تھا۔ بلکہ عالمی معیشت، سلامتی اور انسانی جانوں پر بھی گہرے منفی اثرات مرتب کیے۔ ایران اور اسرائیل کے در میان جنگ بندی کا فیصلہ ایک دانشمندانہ قدم ہے جو ایک بڑے انسانی المیے کو ٹالنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔




