تاجروں کے وفد کی کمشنر سرگودھا سے ملاقات

سرگودہا (بیورو چیف)کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان سے سرگودہا کے معروف تاجر و ں کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی، جس کی قیادت ناصر سہگل اور نعیم کپور نے کی۔ ملاقات میں ڈی جی پی ایچ اے محمد ارشد، سی او میونسپل کارپوریشن ماجد بن احمد سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی شریک تھے۔کمشنر سرگودہا جہانزیب اعوان نے تاجروں کے وفد کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور شہر کی تعمیر و ترقی کے لیے حکومتی اقدامات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ شہر کے وسط میں گول چوک ، سٹی روڈ اور کچہری بازار کو ماڈل طرز پر بنانے کے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ علاوہ ازیں شہر میں نکاسی و فراہمی آب کے نظام کو بہتر بنانے، واٹر فلٹریشن پلانٹس کی بحالی اور شہری خوبصورتی کے لیے متنوع اقدامات کیے جا رہے ہیں۔کمشنر نے کہا کہ تاجر برادری ہمیشہ انتظامیہ کے ساتھ قدم بہ قدم چلتی آئی ہے اور موجودہ ترقیاتی ایجنڈا کی تکمیل میں بھی ان کا تعاون قابل تحسین ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاجروں کی تجاویز کو سنجیدگی سے سنا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں