ڈاکٹر صدام پرویز کو فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کے حکم اور سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر احمد خاں کی نگرانی میں محرم والحرام کے سلسلہ میں گھنٹہ گھر چوک پر انتظامات مکمل کرلئے۔ جس کیلئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تھری ڈاکٹر صدام پرویز کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔ میڈیکل انتظامات یوم عاشور اور محرم و الحرام کے دیگر دنوں کے لئے کئے گئے ہیں۔، جہاں بلڈ پریشر، شوگر، ڈی ہائیڈریشن، سٹوک اور دیگر امراض سے نمٹنے کے انتظامات عمل میں لائے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں