بخشی خانہ میں ملزمان کا ساتھی پر وحشیانہ تشدد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تاریخ پیشی پر آئے بخشی خانہ میں بند ملزمان کا ساتھی ملزم پر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا’ سول لائن پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ تفصیل کیمطابق قانونی کارروائی کروانیوالے انسپکٹر یاسر محمود نے بتایا کہ جیل سے ملزمان شان’ یٰسین’ سلمان’ زبیر اکرم اور دیگر کو تاریخ پیشی کیلئے سیشن کورٹ بخشی خانہ میں بند کیا تو انہوں نے تلخ کلامی پر دوسرے ملزم ادریس سے جھگڑا شروع کر دیا اور غنڈہ گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بری طرح تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، شور سن کر بخشی خانہ جا کر دیکھا تو ملزمان دوسرے ملزم پر تشدد کر رہے تھے، جس کے الزام میں مقدمہ درج کر کے بازپرس شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں