راجہ پارک طفیل شہید روڈ کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) راجہ پارک طفیل شہید روڈ سلیمی چوک کھنڈرات کا سماں پیش کرنے لگا’ فنڈز منظور ہونے کے باوجود پارک کی چاردیواری’ ٹریک’ بجلی کے کھمبے اور لائٹس تباہ ہو چکی ہیں’ پی ایچ اے سمیت متعلقہ اداروںکی توجہ مبذول کروانے کے باوجودکسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگی’ علاقہ مکین تفریح سے محروم ہو گئے’ علاقے کے نونہال کھیلنے سے قاصر’ پی ایچ اے کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے پارک میں جگہ جگہ کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگ گئے’ محلہ شریف پورہ اور اس سے ملحقہ آبادیوں کا واحد تفریحی مقام راجہ پارک بارش سے تالاب کا منظر پیش کرنے لگا’ لاوارث پارک میں رہائشی گھروں کا کوڑا کرکٹ پھینکنے لگے’ سیوریج کے گندے پانی نے پارک میں ہر طرف تعفن پھیلا رکھا ہے’ مکھیوں اور مچھروں کی بہتات نے علاقہ مکینوں کا جینا محال کر رکھا ہے’ تعفن کی وجہ سے علاقہ مکین مختلف بیماریوں کا شکار ہونے لگے’ مناسب پانی کا انتظام نہ ہونے اور پی ایچ اے کی طرف سے مالی تعینات نہ ہونے کی وجہ سے راجہ پارک میں گھاس کا نام و نشان مٹ گیا ہے’ علاقہ مکینوں نے ڈویژنل کمشنر فیصل آباد’ ڈپٹی کمشنر اور ڈی جی پی ایچ اے سے راجہ پارک طفیل شہید روذ سلیمی چوک کی ناگفتہ بہ حالت زار پر ترس کھانے کی اپیل کی ہے’ علاقہ مکینوں نے ارباب اختیار سے راجہ پارک کے وزٹ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پارک کی حالت کو بہتر بنانے اور اسے سرسبزوشاداب کرنے کیلئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ علاقہ مکین اس پارک سے استفادہ اٹھا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں