ڈاکوؤں نے پولیس کو”بے بس”کردیا،آج پھر69وارداتیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ملک کا تیسرا بڑا شہر فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا، آج پھر مزید69مقامات پر لوٹ مار کرتے ہوئے ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ متعددشہریوں کو موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا گیا جبکہ اوباش افراد نے بہلا پھسلا کر6خواتین کو اغوا کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ تفصیل کے مطابق غلام محمد آباد کے علاقہ علامہ اقبال کالونی کے لیاقت علی کی اہلیہ (ن) ، اقبال کالونی کے رمضان کی جواں سالہ بیٹی(س) کو نامعلوم، نشاط آباد کے علاقہ سٹی ہائوسنگ کے غلام فرید کی بیٹی (آ) گھر سے بازار گئی واپس نہ آئی، روشن والا کے علاقہ 243ر ب کے شفیق کی ہمشیرہ(س) کو شہباز وغیرہ، کھرڑیانوالہ کے علاقہ104ر ب کے شہزاد کی اہلیہ(ح) کو شہباز وغیرہ اور ماموں کانجن کے علاقہ497گ ب کے عابد کی اہلیہ(الف) کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیا۔ جبکہ الائیڈ موڑ پر وقاص سے30ہزار و فون، اقبال اسٹیڈیم کے قریب احمد کی دکان سے بھاری مالیت کا سامان چوری، انار کلی بازار میں بلال وسیم کی دکان سے کاسمیٹکس کا سامان چوری، کمال آباد کے قریب شہر یار سے موٹر سائیکل نقدی و فون، گرونانک پورہ کے قریب نعمان سے80ہزار ، طلائی گھڑی، 217ر ۔ب کے مدثر سے نقدی و فون، محلہ حسین آباد کے فیصل کے گھر سے سامان چوری،217ر ۔ب کے غلام ےٰسین کے گھر سے 2بکرے، مدینہ آباد کے فیضان کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، 132ر۔ب کے محمد احسن کے ڈیرہ سے مویشی چور لے اُڑے،گلشن مدینہ کے شوکت جاوید کے گھر سے زیورات’ نقدی وفون، علی ہائوسنگ کے طاہر علی سے نقدی وفون، 54ج ب کے نعیم سے50ہزار وفون، غلام محمد آباد نمبر2کے صادق سے10ہزار وفون، 2ج ب کے خاور مغل سے 35ہزار وفون، منصور آباد کے حسین سے 10ہزار و فون، ستیانہ روڈ پر اسامہ سے جھپٹا مار کر فون، یثرب کالونی کے مظفر علی کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات نقدی وفون، 64ج ب کے محمد سعید سے 5ہزار وفون، ڈجکوٹ روڈ پر شہباز سے نقدی وفون، 67ج ب کے مقبول احمد سے20ہزار وفون، سدھار کے قریب ہیبت خاں کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی لوٹ لی، 235ر ۔ب کے عمران سے25ہزار و فون، 237گ ب کے زاہد علی کے گھر داخل ہونے والے ڈاکو اہلخانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں کا مال و زر لوٹ لیا، 72گ ب کے سنی سے 42ہزار و فون،123گ ب کے عبدالغنی سے اڑھائی لاکھ ، طلائی انگوٹھی، 35گ ب کے محمد سردار سے 50ہزار و فون، 382گ ب کے نواز کی حویلی سے مویشی، 374گ ب کے غلام رسول سے10ہزار وفون چھین لیا، 568گ ب کے اکمل خان سے نقدی و فون،146گ ب کے مشتاق احمد سے نقدی وفون، 76ر ب کے اختر حسین سے45ہزار و فون، 229ر ۔ ب کے دلبر علی سے موٹر سائیکل’ نقدی ، مکوآنہ کے عدیل سے ساڑھے سات لاکھ و فون چھین لیا، 75ر۔ب کے سجاد کے ڈیرہ سے پیٹر انجن چوری، 419گ ب کے عامر حمید کا گھر لوٹ لیا، 420گ ب کے حسنین کے ڈیرہ سے مویشی چوری، قصبہ تاندلیانوالہ کے احسان شاہ سے موٹرسائیکل، 514گ ب کے آصف کے گھر سے لاکھوں کے زیورات ونقدی چوری، 598گ ب کے صفدر علی کے گھر کا صفایا کر دیا گیا’ 248 گ ب کے عمر حیات سے ڈیڑھ لاکھ وفون چھین لیا۔ دیگر وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ نہتے شہریوں سے گن پوائنٹ پر لاکھوںکا مال و اسباب لوٹ کر فرار ہو گئے۔ علاوہ ازیں الائیڈ ہسپتال سے فرقان احمد، سول ہسپتال سے یونس بٹ، خدمت مرکز سے مشتاق احمد، الائیڈ ہسپتال سے شہباز ، ضلع کچہری سے ظفر اقبال، لطیف پارک سے عبدالقیوم، سرگودھا روڈ سے سجاد، جناح ٹائون میں تبسم محبوب، جنرل ہسپتال غلام محمد آباد سے حامد خان، آدم چوک سے وارث علی، ملت چوک سے ساجد، مدینہ آباد کے مبشر حسین، چونگی نمبر15کے محمود احمد،70ج ب کے تنویر احمد، 235گ ب کے سخاوت علی، 17ر۔ب کے وقار، 511گ ب کے عابد حسین ، اڈا مرید والا سے طارق اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں