افغان مہاجرین کے قیام میں 3 سے 6ماہ کی توسیع پر غور

اسلام آباد (بیوروچیف) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حکومت کی جانب سے پروف آف رجسٹریشن کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کے قیام میں 3سے 6ماہ کی توسیع پر غور کیا جارہا ہے، تاہم پی او آرکارڈ کے حامل افغان مہاجرین کے قیام میں 6ماہ توسیع پر اتفاق رائے ہونے کے بعد یہ تجویز کابینہ کو بھیجی جائے گی۔ذرائع کے مطابق پی او آر کارڈ رکھنے والے افغان مہاجرین کے حوالے سے یہ تجویز اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس میں پیش کی گئی ۔جس میں وزارت سیفران، وزارت خارجہ، وزارت داخلہ اور سیکیورٹی اداروں کے حکام شریک ہوئے۔اجلاس میں پی او آر کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کے قیام میں 3سے 6ماہ کی توسیع پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پی او آر کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کے قیام میں 6ماہ توسیع کی تجویز کابینہ کو بھیجی جائے گی، ایسے افغان شہری بھی موجود ہیں جو پاکستان میں پیدا ہوئے، پی او آر کارڈ ہولڈز کے کاروبار اور جائیدادیں پاکستان میں موجود ہیں، پراپرٹیز بیچنے اور کاروبار سمٹنے کے لیے وقت درکار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں