فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی عدالت کے سپیشل جج جاوید اقبال شیخ نے داعش کے کارندے کو تین سال قید اور جائیداد ضبطگی کی سزا کا حکم سنادیا ہے ،سی ٹی ڈی نے 26 جون 2024کو مجرم کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے ایکسلیوز میٹریل، سیفٹی فیوز، ڈیٹونیٹرز وغیرہ برآمد کیے تھے، انسداددہشت گردی کی عدالت کے سپیشل جج جاوید اقبال شیخ نے 5 ایکسلیوز ایکٹ کے جرم میں خیبر پختون خواہ کے رہائشی مجرم احمد خان کو تین سال قید اور جائیداد ضبطگی کی سزا کا حکم سنایا ہے سزا سنائے جانے کے بعد فاضل سپیشل عدالت نے مجرم کو ڈسٹرکٹ جیل بھیج دیا ہے۔




