شوہر کی بھائی اور دوست سے ملکر بیوی سے اجتماعی زیادتی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تھانہ صدر و سمندری کے علاقہ444گ ب میں شوہر بھائی اور دوست سے ملکر اپنی بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، متاثرہ خاتون کی درخواست پر پولیس نے شوہر ساحر جاوید ، دیور علی رضا اور ان کے ساتھی عبدالرحمن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی، تفصیل کے مطابق444گ ب کی رہائشی طیبہ بی بی نے پولیس کو درخواست گزارتے ہوئے بتایا کہ اس کا شوہر کے ساتھ جھگڑاہوا تو اس کا شوہر زبردستی ایک ڈیرے پر لے گیا جہاں پر کمرہ میں بند کر کے تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر اس کے دیور علی رضا اور ساتھی عبدالرحمن بھی آ گئے جنہوں نے باری باری ہوس کا نشانہ بنایا، اس نے وہاں بھاگ کر جان بچائی اور پولیس کو صورتحال سے آگاہ کیا تو پولیس نے مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں