پاکستانی پاسپورٹ ٹاپ 100رینکنگ میں شامل

اسلام آباد (بیوروچیف) پاسپورٹ انڈیکس کی جانب سے سال 2025ء کی رینکنگ جاری ہو گئی ،پاکستانی پاسپورٹ بتدریج ترقی کے بعد ٹاپ 100پاسپورٹس میں شامل ہوگیا ،پاکستانی پاسپورٹ پر شہری 32 ممالک میں ویزہ فری سفری سہولت بھی حاصل کر سکیں گے،، ڈی جی پاسپورٹس کے مطابق جلد ہی پاسپورٹ ایپ کے ذریعے شہری گھر بیٹھے پاسپورٹ بنوا سکیں گے۔ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے پاسپورٹ رینکنگ میں بہتری پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ پاکستانی پاسپورٹ میں جدید سیکورٹی فیچرز متعارف کروائے گئے ہیں، ای پاسپورٹس ہولڈرز کے لیے جلد تمام ائیرپورٹس پر ای گیٹس کی سہولت میسر ہوگی، پاسپورٹ بنوانے آنے والوں کو جدید سہولیات کے تحت بروقت ڈیل کیا جا رہا ہے، پاکستان سمیت دنیا بھر میں پاسپورٹ بیگ لاک مکمل طور پر صفر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں