جاوید میانداد کاریکارڈ ٹوٹ گیا

کیپ ٹائون (سپورٹس نیوز) جنوبی افریقی بیٹر لوآن دری پریٹوریس نے ٹیسٹ ڈیبیو پر ہی جاوید میانداد کا 48سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ جنوبی افریقا کے نوجوان وکٹ کیپر بیٹر لوآن دری پریٹوریس نے ہفتے کے روز ریکارڈ بک الٹ پلٹ کردی اور پاکستان کے لیجنڈ بیٹر جاوید میانداد کا ریکارڈ بھی ڈیبیو پر توڑ دیا۔پریٹوریس نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں 19سال اور 93دن کی عمر میں اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور 153رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔جاوید میانداد نے 1976میں لاہور ٹیسٹ کے دوران نیوزی لینڈ کے خلاف 19سال اور 119دن کی عمر میں 163رنز کی اننگز کھیلی تھی اور ڈیبیو پر سنچری کرنے والے کم عمر کھلاڑی بن گئے تھے۔پریٹوریس نے ہم وطن گریم پولاک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا جنہوں نے 1964میں 19سال اور 317دن کی عمر میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔وہ پاکستان کے سلیم ملک، پرتھوی شا، زمبابوے کے ہیملٹن مساکاڈزا اور محمد اشرفل جیسے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہوکر ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری بنانے والے پانچویں سب سے کم عمر بیٹر ہیں۔علاوہ ازیں پریٹوریس ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری سکور کرنے والے جنوبی افریقا کے ساتویں بیٹر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں