پسند کی شادی نہ ہونے پر دوشیزہ نے خودکشی کرلی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پسند کی شادی نہ ہونے پر دوشیزہ نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی’ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال پہنچا دی۔ بتایا جاتا ہے کہ تھانہ روشن والا کے علاقہ جھوک کھرلاں کی رہائشی جواں سالہ ثناء نامی لڑکی پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی، والدین نے مبینہ طور پر منع کیا تو اس نے دل برداشتہ ہو کر گلے میں پھندا ڈال کر چھت پر لگے پنکھے سے جھول گئی، کافی دیر تک کمرہ سے باہر نہ آنے پر اہل خانہ نے دیکھا تو اس کی نعش چھت کے پنکھے سے لٹک رہی تھی، پولیس نے اطلاع ملتے ہی نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں