آج فیصل آباد میں5جلوس 185 مجالس منعقد ہونگی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سٹی پولیس آفیسرصاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر آج 3محرم الحرام کا سیکیورٹی پلان جاری کردیا گیا۔ ضلع بھر میں185مجالس منعقد ہوں گی اور 05 جلوس برآمد ہونگے۔ لائل پور ڈویژن میں 14 مجالس 1 جلوس ،اقبال ڈویژن میں 47مجالس 03 جلوس ،مدینہ ڈویژن میں 34مجالس 01جلوس ، جڑانوالہ ڈویژن میں 56مجالس اورصدر ڈویژن میں34مجالس ہوں گی۔ آج 3محرم الحرام کے موقع پر ضلع بھر میں 2340پولیس افسران وجوان ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ جس میں05ایس پیز ،18ڈی ایس پیز، 14انسپکٹرز، 66سب انسپکٹر ز،346اے ایس آئیز، 130ہیڈکانسٹیبلان، 1772کانسٹیبلزو لیڈی کانسٹیبلان ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ 03محرم الحرام کے موقع پر مجالس و جلوس کے روٹ، دھوبی گھاٹ گرائونڈ کے اردگرد، امام بارگاہوں اور پکٹ ڈیوٹیز سرانجام دیں گے۔ ایلیٹ فورس کی ٹیمیں آٹھوں بازاروں ، راجباہ روڈ، سرکلر روڈمیں گشت کرتی رہیں گی۔ مزیدکسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے دیگر ریزرو ہائے اورنفری پولیس لائن میں موجود ہے۔ سی پی او فیصل آباد نے کہا کہ مجالس وجلوس ہائے کے آغاز سے لے کر اختتام تک امام بارگاہوں اور روٹ جلوس پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں