ترکیہ(مانیٹرنگ ڈیسک )سال 2025ء کی دنیا کی10بہترین ایئرلائنز کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔یہ فہرست اسکائیٹریکس سروے کے بعد جاری کی گئی ہے جسے ورلڈ ایئر لائن ایوارڈز بھی کہا جاتا ہیقطر ایئرویز نے اس بار مسلسل نویں سال Worlds Best Airline کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ اور تمام ایئرلائنز میں سرفہرست ہے۔ اسے بہترین بزنس کلاس اور بہترین بزنس لانج کا بھی اعزاز ملا ہے۔دنیا کی دوسری بہترین ایئرلائن سنگاپور ایئرلائنز ہے۔ اسے دنیا کے بہترین کیبن کریو اور دنیا کی بہترین فرسٹ کلاس کا اعزاز بھی ملا ہے۔تیسرے نمبر پر کیتھے پیسیفیک ہے جو اعلی سروس اور تفریحی معیار کے لیے پہچانی جاتی ہے۔چوتھے نمبر پر ایمریٹس ہے جو پرواز کے دوران شاندار انٹرٹینمنٹ اور اعلی کھانے کے معیار کیلئے معروف ہے۔ پانچویں بہترین ایئرلائین آل نیپون ایئرویز ہے جو صفائی، وقت کی پابندی اور مہمان نوازی کے لیے جانی جاتی ہے۔چھٹی پوزیشن پر ترکش ایئرلائنز ہے۔ یہ یورپ کی Best Airline کا اعزاز بھی رکھتی ہے۔ساتویں نمبر پر اور بار بار فائیو اسٹار ریٹنگ پانے والی کورین ایئرلائن عمدہ خدمات کے لئے معروف ہے۔آٹھویں مقام پر روزمرہ کے بہتر معیار کے لیے تسلیم شدہ ایئرلائن ایئر فرانس ہے۔نویں نمبر پر شاندار مہمان نوازی کیلئے جانے جانی والی جاپان ایئرلائنز ہے۔آخری نمبر پر چین کی بہترین ہائنان ایئرلائنز کو رکھا گیا ہے۔




