ووٹ کے اندراج کیلئے الیکشن کمیشن اور نادرا بھرپور تعاون کررہے ہیں

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ووٹ کی اہمیت اور اسکے اندراج کے بارے میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول ۖ سے ہوا۔ جس کی سربراہی ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد توصیف قادر نے کی جبکہ اس تقریب کو پروفیسر کاشف سعید اور پروفیسر جاوید احمد نے کوآرڈ ینیت کیا ۔ جبکہ ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کے فوکل پرسن محمد شاہد سندھو نے شرکت کی ان کے علاوہ گورنمنٹ گریجوایٹ کالج کے شعبہ اکنامکس کے بی ایس پروگرام کے طلبا اور طالبات نے شرکت کی۔ پروفیسر جاوید احمد نے آج کے پروگرام کا تعارف کروایا جبکہ ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کے فوکل پرسن محمد شاہد سندھو نے ایک جمہوری ملک میں ووٹ کی اہمیت اور ووٹ رجسٹر یشن کی ضرورت کے بارے میں اظہار خیال کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں