کمشنر سرگودھا کا نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ

سرگودہا (بیورو چیف)کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودہا کے زیر تعمیر منصوبے کا دورہ کیا اور حال ہی میں مکمل ہونے والے آئوٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ (او پی ڈی) کا جائزہ لیا جو آزمائشی بنیادوں پر فعال کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ بلال حسن، پرنسپل سرگودہا میڈیکل کالج ڈاکٹر وارث فروکہ، آئی ڈیپ کے انجینئرز اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔کمشنر نے او پی ڈی کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہیں بتایا گیا کہ او پی ڈی گزشتہ ایک ہفتے سے آزمائشی بنیادوں پر چل رہی ہے، جہاں روزانہ تقریباً 50 مریضوں کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔ فل حال دو کارڈیالوجسٹ خدمات سرانجام دے رہے ہیں جبکہ او پی ڈی میں ECG، ETT، ایکو اور ہولٹر مانیٹرنگ سمیت تمام جدید سہولیات فعال کر دی گئی ہیں۔مریضوں کے لیے تمام عمل مکمل طور پر پیپرلیس بنایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں