مخصوص نشستوں پر عدالت کا فیصلہ آئین کے مطابق ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما اوراین اے 101سے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں عرفان منان نے کہاہے کہ مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کافیصلہ آ ئین کے مطابق ہے جوجماعت ایوان میں نہیں اسے مخصوص نشستوں کاکوئی حق نہیں اس جماعت نے اپنے کردارسے ملک کو نقصا ن پہنچایاہے-اب اتحادی حکومت دوتہا ئی اکثریت کیساتھ جبکہ مسلم لیگ ن بھی سادہ اکثریت کیساتھ ہوجائیگی-ان کا کہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی کی کوشش تھی ملک ڈیفالٹ ہو جائے مگر مسلم لیگ ن نے اتحادیوں کیساتھ مل کر ملک کی معاشی مشکلا ت کم کی ہیں- ا نہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ذرا سی مشکلات پر واویلا شروع کردیا ہے جبکہ مسلم لیگ ن نے جھوٹے مقدمات کا سامنا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں