ڈاکو بے لگام،آج پھر80وارداتیں،مزاحمت پر 2خواتین کو گولیاں مار دیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی 80وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات، نقدی، قیمتی سامان، موبائل فونز چھین کر لے گئے’ مزاحمت پر گولی لگنے سے 2خواتین لہولہان ہو گئی’ درجنوں شہریوں کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر باپ نے سوتیلی بیٹی سمیت 5لڑکیوں اور2نوجوانوں کو اغواء کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق263 ر۔ب کی رہائشی رمضان بی بی نے بتایا کہ اس نے خاوندکی وفات کے بعد دوسری شادی محسن سے کر لی’ اس کی عدم موجودگی میں شوہر نے سوتیلی بیٹی (م) کو اغواء کر لیا’ کھڑریانوالہ کے علاقہ 193 ر۔ب کی بسماء کی ہمشیرہ (ن) کو ملزمان نعمان وغیرہ، بٹالہ کالونی کے علاقہ غازی آباد کے اشرف کی بیٹی (ن) کو ملزمان عدیل مسیح وغیرہ، سمندری روڈ کے علاقہ 444گ ب کے دوست محمد کی بیٹی (س) کو ملزمان بلال وغیرہ، پیپلز کالونی کے علاقہ فتح آباد کے علی شیر کی ہمشیرہ (ز) محفل پر گئی واپس نہ آئی۔ رضا آباد کے علاقہ مرضی پورہ کے خرم شہزاد کی اہلیہ (گ) کو ملزمان فیصل موٹا وغیرہ، جھنگ بازار کے علاقہ ارشد مارکیٹ کا تاجر آصف دکان بند کر کے گھر جا رہا تھا اور غلام محمد آباد کے علاقہ محلہ عثمان غنی کی مدثر بی بی کا بیٹا راشد گھر سے سودا سلف لینے نکلا جسے نامعلوم نے اغوا کر لیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ عمیر ٹائون کے رہائشی احتشام کے گھر مسلح ڈاکو داخل ہوئے’ اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کر رہے تھے کہ اسکی اہلیہ ناصرہ بی بی نے مزاحمت کی تو ڈاکوئوں نے گولی مار کر بری طرح زخمی کر دیا’ ستیانہ کے علاقہ131گ ب کے قریب مسلح ڈاکوئوں نے موٹر سائیکل عبدالرئوف کو رکنے کا اشارہ کیا اور نہ رکنے پر فائرنگ کر دی، گولی لگنے سے اس کی اہلیہ کائنات بری طرح زخمی ہو گئی،مضروبہ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ ڈی ٹائپ پل کے قریب شفاقت علی سے50ہزار ، طلائی انگوٹھی، حسیب شہید کالونی کے ثاقب علی سے موٹرسائیکل نقدی وفون، سہیل آباد میں عامر بھٹی سے فون وبیگ چھین لیا، میاں کالونی سے فراست حسین سے 40ہزار وفون، گندے کھو کے قریب شہزاد سے2لاکھ فون چھین لیا، ستیانہ روڈ پر محمد عمر سے موٹر سائیکل’ نقدی و فون، 74ج ب کے سیف سے نقدی وفون، 68 ج ب کے سعید سے 20ہزار، 126گ ب کے عامر علی سے31ہزار، علوی پارک جڑانوالہ کے قریب فضل کے گھر سے لاکھوں کا سامان، 126گ ب کے غلام فرید کے گھر کا چور صفایا کر گئے،67گ ب کے جمیل سے موٹر سائیکل،63گ ب کے کامران کی حویلی سے مویشی، 353گ ب کے خرم شہزاد سے نقدی وفون،642گ ب کے شیر افضل سے نقدی وفون،231گ ب کے رائے طالب سے39ہزار وفون،283گ ب کے مظہر علی سے15ہزار وفون، 266ر۔ب کے عمر فاروق سے ڈیڑھ لاکھ روپے وفون،74 ر۔ب کے آصف حسین سے20ہزار، 206ر۔ب کے امتیاز سے25ہزار وفون،57ر۔ب کے محمد یٰسین کی حویلی سے 2بکرے، 76ر۔ب کے تجمل حسین سے12ہزار وفون، 61ر۔ب کے عبدالباسط سے نقدی وفون، عبدالرشید غازی (سابق جی ٹی ایس) چوک کے قریب محمد حسین سے جھپٹا مار کر فون، چنیوٹ بازار چوک کے قریب قاسم علی سے72ہزار طلائی انگوٹھی چھین لی، ماڈل ٹائون کے محمد عثمان سے نقدی وفون، سبزی منڈی غلام محمد آباد کے محمد عمر سے نقدی وفون، سبحان اللہ چوک کے احمد حسن سے 30ہزار وفون، جمیل ٹائون کے راشد حبیب سے16ہزار وفون، چوہڑ ماجرہ قبرستان کے قریب فرحان سے12ہزار وسامان چوری، کلیم شہید کالونی کے کاشف علی سے موٹرسائیکل’ نقدی وفون، محلہ فتح آباد کے عدیل سے نقدی وفون، ہریاں والا چوک کے ثاقب سے20ہزار وفون، سنبل چوک میں فرقان سے موٹر سائیکل نقدی وفون، طارق آباد پل کے قریب مانک مسیح سے7ہزار وفون، غلام محمد آباد نمبر2 کے محمد یحییٰ سے نقدی وفون، 189ر ب کے فراز سے موٹرسائیکل، نئی سمندری کے غلام دستگیر کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی لوٹ لی، 219گ ب کے رسول نگر کے 3لاکھ وفون چھین لیا۔ دیگر وارداتوں کے دوران نہتے شہریوں سے لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں ناصر نگر کے شہزاد احمد، شریف پورہ سے نفیس احمد، 76گ ب کے سلطان احمد، نواز شریف پارک سے محمد عاصم، عبدالواحد، بلال گنج کے عمر سرفراز، اسلام پورہ جڑانوالہ کے ارسلان، امین پور بازار سے آصف، ضلع کچہری سے عمران، لطیف پارک کے احمد، بکرمنڈی پر حمزہ، کمال آباد کے طاہر ریاض، آدم چوک کے ندیم، سبحان اللہ چوک سے محمد بشیر، سبزی منڈی کے اصغر، رضا آباد کے احسان علی، غوثیہ آباد کے ارسلان، حاجی آباد کے فائق انور، 80 ر۔ب کے شکیل، 127ر۔ب کے اسلم، جلوی مارکیٹ سے علی رضا، خیابان کالونی کے علی فاروق، شمس آباد کے شاہد، 202ر۔ب کے عثمان، بھائی والا کے شعبان، 107ر ۔ب کے اویس علی، 398گ۔ب کے اسلم علی، قصبہ تاندلیانوالہ کے محمد عثمان، تاندلیانوالہ کے مجاہد حسین، اراضی ریکارڈ سنٹر سے رضوان، محلہ سدھو پورہ کے کوکب اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود چوروں کے گروہوں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ مل سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں