لاہور( بیورو چیف)وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے حکم پر پنجاب بھرمیں مون سون ہنگامی پلان 2025پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے اور وزیراعلی مریم نوازشریف کوپنجاب مون سون ہنگامی پلان 2025 پر عملدرآمد کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹ پیش کی جا رہی ہےـوزیراعلی مریم نوازشریف کے حکم پر ہر ضلع میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹر قائم کردیا گیا ہےـ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹر7 /24گھنٹے فعال رہے گاـصوبہ بھرمیں برساتی نالوں کی بھرپور صفائی،بارش کے پانی کے بہاؤ کے راستے کلیئرہونے چاہئیں ـوزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر پی ڈی ایم اے کی خصوصی ہیلپ لائن 1129 مکمل طورپر فعال کردی گئی ہے،صوبہ بھر میں کہیں سے بھی رابطہ ممکن ہو سکے گاـپی ڈی ایم اے نے حادثات اور نقصانات سے بچاؤ کے لئے ایس او پیز جاری کر دئیے ہیں۔ ایس او پی کے تحت طغیانی کے پیش نظر نوجوانوں خاص طورپر بچوں کے نہروں میں نہانے پر پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اور والدین سے بچوں کو برساتی نالوں میں نہانے اورقریب جانے سے روکنے کی اپیل کی ہےـوزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر انتظامیہ اور دیگر اداروں کو متعلقہ علاقوں میں بوسیدہ عمارتوں کی نشاندہی کی ہدایت کی گئی ہےـ بوسیدہ گھروں کے مکینوں سے احتیاطاً محفوظ مقامات پر منتقلی کی اپیل کی ہےـ عوام کوبارشوں کے دوران برقی آلات، زمین پر گرے تار اور کھمبوں کو چھونے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہےـعوام کو چھتوں کی صفائی بالخصوص بارش کے بعد بروقت نکاسی آب کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہےـ ایس او پیز میں مزید کہا گیا ہے کہ آسمانی بجلی کی گرج چمک کے دوران کھلے آسمان تلے جانے سے گریز کیا جائے اسی طرح اربن فلڈنگ سے قبل محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہےـوزیراعلی مریم نوازشریف نے تمام ڈپٹی کمشنروں، اسسٹنٹ کمشنروں، ریسکیو 1122اور دیگر اداروں کو ہمہ وقت تیار اور مستعد د رہنے کا حکم دیاہےـوزیراعلی مریم نوازشریف نے برسات کے دوران عوام کو احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنانے کی اپیل کی اور کہاکہ عوام کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے،اپنا فرض ضرور نبھائیں گے ـوزیراعلی مریم نوازشریف نے اپیل کی کہ مون سون کے دوران عوام حادثات سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد ضرور کریں ـہر فرد کی جان قیمتی ہے، تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے ـ




