انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی فیصل آباد کے نومنتخب عہدیداروں کا اعلان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی فیصل آباد کے نو منتخب عہدیداران 2025تا 2027کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ سرپرست اعلیٰ میاں منظور قادر ،چیئرمین رانا طیب خاں،وائس چیئر مین شیخ محسن ہمایوں، سرپرست میاں عبدالمجید ،سرپرست میاں محمد اشرف ،سرپرست شیخ بلال لطیف ،سرپرست چوہدری منظور الٰہی،چیف ایگزیکٹو رانا حفیظ اللہ خاں ،چیف آرگنائزرز حاجی عبدالرزاق ، چیئرمین ثالثی بورڈ یونس جمال، وائس چیئرمین ثالثی بورڈ ملک امین، چیئرمین ایگزیکٹوباڈی فضل الٰہی، چیئرمین ایگزیکٹو باڈی شیخ شہزاد غلام رسول ،چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی رانا شاہدشبیر، وائس چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی حاجی تاج رحمانی منتخب ہو گئے ہیں۔منڈی کے سینئر ممبران نے اللہ رب العزت سے خصوصی دعا کی ہے کہ اللہ تعالی ہماری غلہ منڈی کی مرکزی کابینہ کو ایک دوسرے سے مل کر کام کرنے کی ہمیشہ توفیق عطا فرمائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں