پاکستان میں گورننس کا بحران ہے ،حافظ نعیم الرحمن

لاہور(بیوروچیف) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت نے ٹرمپ کی چاپلوسی میں کشمیر پر کمپرومائز کیا تو قوم مزاحمت کرے گی۔ تجارت اور ڈالروں کے عوض کشمیر پر سودے بازی کرنے والوں کو قوم عبرت کا نشان بنا دیں گے۔حکمران بھارت سے بار بار دھوکہ کھانے کے باوجوداس کے فریب میں مبتلا ہیں۔ امریکی غلاموں نے پاک ایران گیس پائپ لائن پر کام روک رکھا جبکہ ایران نے اپنے حصے کا کام مکمل کرلیا ہے۔اگر حکمرانوں کو عوام کی پریشانیوں کی فکر ہوتی تو اب تک پاک ایران گیس لائن مکمل ہوچکی ہوتی اور تیل بھی ایران سے خریدا جاتا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے منصورہ لاہور میں ضلع شیخوپورہ اور ننکانہ کے کارکنان کی تربیت گاہ میں اختتامی خطاب کرتے ہوئے کیا۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کے پی کے میں پی ٹی آئی کی حکومت کا 12واں سال ہے لیکن دریائے سوات میں ڈوبنے والوں کو ریسکیو کرنے کا کوئی نظام نہیں تھا۔ سیاست پر جاگیرداروں،وڈیروں اور سرمایہ داروں نے قبضہ کررکھا ہے۔یہ اسٹیبلشمنٹ کے سہارے اقتدار میں آتے ہیں اور جب اقتدار چھن جاتا ہے تو اسٹیبلشمنٹ کے خلاف باتیں کرتے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پاکستان میں گورننس کا بحران ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں