منافع کا لالچ دیکر تاجر کیساتھ ڈیڑھ کروڑ کا فراڈ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کاروبار میں منافع کا لالچ دیکر چالاک ملزم کا تاجر کیساتھ ڈیڑھ کروڑ کا فراڈ’ منافع دیا نہ رقم واپس کی، مطالبہ کرنے پر لیت ولعل کے بعد چیک دیا جو کہ بنک سے کیش نہ ہو سکا۔ تفصیل کے مطابق ریلبازار کے تاجر عدنان سعید نے پولیس کو دی جانے والی درخواست میں بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم ولید نے کاروبار کا جھانسہ دیکر ڈیڑھ کروڑ کی رقم حاصل کی۔ بعدازاں حسب معاہدہ منافع دیا نہ رقم واپس کی، رقم کا مطالبہ کرنے پر لیت ولعل کے بعد چیک دیا جو کہ مقررہ تاریخ کو اکائونٹ میں رقم نہ ہونے پر کیش نہ ہو سکا۔ جس پر ریلبازار پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے جعلی چیک دینے کے الزام مین مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں