قاتلانہ حملے،مسلح افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت5افراد لہولہان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مختلف واقعات کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت5افراد بری طرح زخمی ہو گئے ، مضروبان کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال پہنچا دیا گیا، پولیس نے اقدام قتل کے تحت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق رضا آباد کے علاقہ217ر۔ب میں معمولی جھگڑے پر مشتعل افراد نے ارشاد بی بی گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ علامہ اقبال کالونی میں تلخ کلامی پر ملزمان نے زوہیب کو گولیاں مار دیں۔ غلام محمد آباد کے علاقہ جنرل ہسپتال کے قریب نامعلوم افراد نے عتیق الرحمان کو فائرنگ کر کے لہولہان کر دیا، چک جھمرہ کے علاقہ156ر۔ب میں عداوت کی بناء پر ملزمان قیصر وغیرہ نے فرازاور65گ ب میں پرانی دشمنی کا بدلہ لینے کی خاطر ملزمان نے حسنین کو گولیوں کا نشانہ بنا کر فرار ہو گئے، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں