ٹرائی لینے کے بہانے نوسرباز شہری کی پونے 2کروڑ کی گاڑی لے اڑے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) نو سر بازوں کا گروہ ٹرائی لینے کے بہانے شہری کی پونے دو کروڑ کی قیمتی گاڑی لے اڑا۔ پیپلز کالونی پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر کارروائی عمل میں لاتے ہوء مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی، تفصیل کے مطابق پیپلز کالونی کے رہائشی اویس نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ اس نے چند روز قبل (Pak Wheel) پرگاڑی مالیت ایک کروڑ 76لاکھ فروخت کرنے کیلئے اشتہار دیا،ملزمان نے اس سے رابطہ کر کے ڈی گرائونڈ آنے کا کہا وہ اپنے بھائی اور دوستوں کے ہمراہ گاڑی لے کر ڈی گرائونڈ پہنچاتو ملزمان بھی آ گئے اور گاڑی کی ٹرائی لینے پر اصرار کیا ، بار بار اسرار کرنے پر دو افراد ڈرائیونگ سیٹ اور فرنٹ پربیٹھ گئے جبکہ وہ اور اس کا ساتھی پچھلی سیٹ پر بیٹھ گئے، ملزمان نے کچھ دور جا کر اسلحہ نکال لیا اور ان کو مختلف سڑکوں سے گھماتے رہے اور دی ون ہوٹل کی سنسان سڑک پر اتار کر گاڑی لیکر فرار ہو گئے، جس پر پولیس کو اطلاع کی تو پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود نو سر بازوں کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں