موٹر وے پر ٹائر پھٹنے سے منی ٹرک الٹ گیا،2خواتین جاں بحق ،15افراد زخمی

جڑانوالہ(نامہ نگار) فوتیدگی پر جانے والا خاندان جڑانوالہ ایم تھری موٹروے انٹرچینج پر حادثہ کا شکار،ٹائر پھٹنے سے منی ٹرک میں سوار 2 خواتین جاں بحق15افراد زخمی ہو گئے،تفصیلات کے مطابق کاہنہ لاہور سے ایک ہی خاندان کے افراد شاہ زور منی ٹرک میں سوار ہو کر اپنے عزیز کی فوتیدگی پر رحیم یار خان کے علاقہ ترنڈہ محمد پناہ براستہ موٹروے جا رہے تھے کہ جڑانوالہ انٹرچینج ایم تھری موٹروے پر ٹائر پھٹنے سے منی ٹرک بے قابو ہو کر ڈیوائیڈر سے ٹکرانے پر موٹر وے سے نیچے الٹ گیا حادثہ کے نتیجہ میں 2 خواتین رابعہ زوجہ عبدالغفور،صائمہ زوجہ شبیر جاں بحق ہو گئی جبکہ 15 افراد عدنان،زہرا بی بی،عبدالعزیز،ہارون،شمشاد بی بی، عدنان،عبدالغفور،ملائکہ،گل محمد،خدیجہ،نذیر،منور حسین زخمی ہو گئے اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جبکہ جاں بحق ہونیوالی 2 خواتین کی لاشوں کو پولیس کے سپرد کر دیا ہے پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالہ کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں