ایران جوہری طاقت بننے کے قریب تھا’ٹرمپ

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران ایٹمی پروگرام کی جانب بڑھا تو یہ ان کا آخری اقدام ہو گا ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران پر امن راستے پر چلے گا تو پابندیاں ہٹادیں گے، ایران جوہری طاقت حاصل کرنے کے قریب تھا، ایران کو پتہ بھی نہیں تھا کہ ہم کب اور کیسے حملہ کریں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہاکہ امریکی حملوں سے پہلے ایران نے یورینیم منتقل نہیں کیا، آبدوز وں سے 30راکٹ فائر کئے گئے جو ٹارگٹ پر لگے، خامنہ ای انسانی حقوق سے زیادہ ایٹمی پروگرام کو ترجیح دیتا ہے، ٹیرف کا مقابلہ ٹیرف سے ہی کریں گے، امریکی حکومت معیشت کیلئے بڑے اقدامات اٹھا رہی ہے۔امریکی صدر کا کہنا ہے کہ امیر لوگوں کا گروپ ٹک ٹاک خریدنا چاہتا ہے، 2ہفتوں میں بتاں گا کہ ٹک ٹاک خریدنے والے کون ہیں، امریکا کی دنیا میں عزت بحال ہوئی ہے سب قدر کررہے ہیں، مجھ سے پہلے جو صدر تھا وہ سیڑھیوں پر گرتا رہتا تھا۔انہوں نے مزیدکہا کہ کوئی بھی نیویارک کا میئر ہو اسے سیدھا چلنا پڑے گا، مجھے کینیڈا اچھا لگتا ہے اسے امریکی ریاست ہونا چاہئے، ایلون مسک الیکٹرک گاڑیوں کے معاملے پر ناراض تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں