فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پسند کی شادی نہ ہونے پر لڑکی کے بعد اس کے محبوب نے بھی گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی’ پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں۔ بتایا جاتا ہے کہ 243رب جھوک کھرلاں کے رہائشی 17سالہ دانیال اور 16سالہ ثناء پسند کی شادی کرنا چاہتے تھے اور دونوں کے والدین لومیرج کے خلاف تھے اور انہوں نے پسند کی شادی سے انکار کیا تو پہلے 16سالہ ثناء نے گلے میں پھندا ڈال کر چھت پر لگے پھنکے سے جھول گئی، محبوب کی خودکشی کی خبر جب دانیال کوملی تو اس نے بھی دل برداشتہ ہو کر گلے میں پھندا ڈال کر گارڈر سے جھول کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، اس طرح جوڑے کی خودکشی کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پورے علاقہ میں پھیل گئی، پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔




