آج کی مجالس اور جلوسوں کیلئے سکیورٹی پلان جاری

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر آج 4محرم الحرام کا سیکیورٹی پلان جاری کردیا گیا۔ ضلع بھر میں 186مجالس منعقد ہوں گی اور 9جلوس برآمد ہونگے۔لائل پور ڈویژن میں 14 مجالس اور 2جلوس ،اقبال ڈویژن میں 49 مجالس اور 3 جلوس، مدینہ ڈویژن میں 29 مجالس اور 2جلوس ، جڑانوالہ ڈویژن میں 58مجالس اورصدر ڈویژن میں36مجالس اور 2جلوس برآمد ہوں گے۔ آج 4محرم الحرام کے موقع پر ضلع بھر میں 2193 پولیس افسران وجوان ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ جس میں 5ایس پیز ،17ڈی ایس پیز،12انسپکٹر ز، 53سب انسپکٹر ز،304اے ایس آئیز، 129ہیڈکانسٹیبلان، 1695کانسٹیبلزو لیڈی کانسٹیبلان ڈیوٹی سر انجام دیں گے ۔ آج 4محرم الحرام کے موقع پر مجالس و جلوس کے روٹ، دھوبی گھاٹ گرائونڈ کے اردگرد، امام بارگاہوں اور پکٹ ڈیوٹیز سرانجام دیں گے۔ ایلیٹ فورس کی ٹیمیں آٹھوں بازاروں ، راجباہ روڈ، سرکلر روڈمیں گشت کرتی رہیں گی ۔مزیدکسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے دیگر ریزرو ہائے اورنفری پولیس لائن میں موجود ہے۔ سی پی او فیصل آباد نے کہا کہ مجالس وجلوس ہائے کےآغاز سے لے کر اختتام تک امام بارگاہوں اور روٹ جلوس پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں