اسلام آباد (عظیم صدیقی) مخصوص نشستوں کے سپریم کورٹ فیصلے کے بعد اہم ترین فیصلے ہونے جا رہے ہیں، پارلیمنٹ اور حکومتی سطح کے علاوہ کچھ دیگر شخصیات کو ”مزید بااختیار” بنانے کا آئینی اقدام کیا جا سکتا ہے۔ پیپلزپارٹی حکومتی اتحاد کے ساتھ اپنا تعلق ختم کر کے اپوزیشن میں آنے کا سوچ رہی ہے۔ بلاول بھٹو لیڈر آف اپوزیشن ہوں گے یوں چیف الیکشن کمشنر چیئرمین نیب سمیت اہم تقرریاں اور 27ویں آئینی ترمیم باآسانی لائی جا سکے گی۔ خیبرپختونخوا میں پیپلزپارٹی کی سپیکرشپ پکی ہے۔ یوں پیپلزپارٹی اپوزیشن میں رہتے ہوئے ہر جگہ حکومتی مزے لے گی جبکہ دو صوبوں میں وہ ڈیڑھ سال سے حکومتی مزے لے بھی رہی ہے۔




