کمالیہ میں کئی کئی گھنٹے بجلی بند رہنا معمول ،شہری عاجز آگئے

کمالیہ(نامہ نگار)فنی خرابی یا فیسکو حکام کی ناقص کارکردگی، کمالیہ میں روزانہ کئی کئی گھنٹوں کی بجلی بندش نے نہ صرف گھریلو زندگی کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے بلکہ کاروباری سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ شدید گرمی میں بجلی کی بار بار بندش نے ان کا جینا دوبھر کر دیا ہے ، جبکہ واپڈا حکام کی جانب سے کسی قسم کا شیڈول جاری نہیں کیا جا رہا۔ تاجر برادری نے بھی شکایت کی ہے کہ بجلی کی عدم دستیابی کے باعث کاروبار ٹھپ ہو چکے ہیں، خاص طور پر چھوٹے صنعت کار اور دکاندار شدید مالی نقصان سے دوچار ہیں۔شہریوں اور تاجروں نے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے اور باقاعدہ لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کر کے عوام کو ذہنی اذیت سے نجات دی جائے ۔عوامی حلقوں نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے اور بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ معمولاتِ زندگی بحال ہو سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں