منڈی صادق گنج(نامہ نگار)ببل سائیں کے دو روزہ عرس کی تقریبات اختتام پذیر ۔عرس پر دیگر شہروں سے صوفیا کی بڑی تعداد نے شرکت کی صوفی سکالر رضوان اختر سہروردی کی کتاب کی اشاعت کا اہتمام۔مجذوب صوفی میاں عامر وٹو المعروف ببل سائیں کے دو روزہ عرس کی سالانہ تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں عرس کی تقریبات بمقام خانقاہ امینیہ نقیبہ و درگاہ ببل سائیں پر زیر قیادت حضرت خواجہ صوفی امین شاہ و صوفی میاں ولی محمد ہوئیں پہلے روز افتتاح کے بعد ختم شریف اور محفل سماع اور دوسرے روز قل شریف ختم خواجگان اور محفل رنگ ہوئی عرس میں خصوصی طور پر شرکت کرنے والے مہمان گرامی حسن نواز شاہ اسلام آباد،سید نایاب علی شاہ کراچی،صوفی شر یف صاحب فقیر والی،صوفی عباس بھاول پور،ڈاکٹر امجد چیچہ وطنی،پیر احمد رسول میکلوڈ گنج سمیت مریدین کی بڑی تعداد نے راول پنڈی مظفر گڑھ ہارون آبادمنچن آباد عارف والا سے شرکت کی۔




