چین نے پاکستان کے 3.4ارب ڈالر کے قرضے رول اوور کر دیئے (اداریہ)

پاکستان کے آہنی دوست کی پاکستان پر ایک اور بڑی مہربانی پاکستان کے 3.4ارب ڈالر کے قرضے رول اوور کر دیئے ہیں جو دیگر حالیہ کمرشل اور کثیر جہتی قرضوں کے ساتھ ملکر پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو 14بلین ڈالر تک بڑھا دیں گے یہ بات وزارت خزانہ کے ایک ذریعے نے بتائی۔ ذرائع نے بتایا کہ بیجنگ نے 2.1ڈالر کے قرض کی مدت میں توسیع کی ہے جو گزشتہ تین سالوں سے پاکستان کے مرکزی بینک کے ذخائر میں موجود ہے جبکہ مزید 1.3ارب ڈالر کے تجارتی قرض کی دوبارہ مالی امداد (ری فنانسنگ) کی ہے جو اسلام آباد نے دو ماہ قبل واپس کر دیا تھا انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے کمرشل بینکوں سے مزید 1بلین ڈالر اور کثیر الملکی مالیاتی اداروں سے 50کروڑ ڈالر بھی موصول ہوئے ہیں ذرائع کے مطابق اس سے ہمارے ذخائر آئی ایم ایف کے ہدف کے مطابق ہو گئے ہیں یہ قرضے خاص طور پر چینی قرضے پاکستان کے کم غیر ملکی ذخائر کو سہارا دینے کیلئے بہت اہم ہیں جنہیں آئی ایم ایف نے 30جون کو موجودہ مالی سال کے اختتام پر 14بلین ڈالر سے زیادہ رکھنے کا مطالبہ کیا تھا پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ ملک کی معیشت 7بلین ڈالر کے آئی ایم ایف بیل آئوٹ کے تحت جاری اصلاحات کے ذریعے مستحکم ہو گئی ہے،، چین کا ایک بار پھر پاکستان کی معیشت کو سنبھالا دینے کیلئے پاکستان کے 3.4ارب ڈالر کے قرضے رول اوور کرنے کا اعلان بلاشبہ پاکستان کے ساتھ اس کی دوستی کی عظیم مثال ہے اور اس قرضے کے رول اوور کئے جانے کے بعد پاکستان کو ایک بار پھر معاشی طور پر استحکام حاصل ہوا ہے آئی ایم ایف نے 30جون کو موجودہ مالی سال کے اختتام پر 14بلین ڈالر سے زیادہ رکھنے کا مطالبہ کیا تھا جو ہدف حاصل کر لیا گیا ہے اس سے پاکستان کی مشکلات نہ صرف کم ہوئی ہے بلکہ حکومت پر عالمی مالیاتی ادارے کا اعتماد بھی بڑھا ہے چین کا پاکستان کا ساتھ دینے کا اعلان خوش آئند ہے پاکستان کو بھی معاشی استحکام کے حوالے سے مزید کوششیں کرنی ہوں گی تاکہ زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید اضافہ ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں