ایما راڈوکانو نے کارلوس سے دوستی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

لندن (سپورٹس نیوز)برٹش ٹینس اسٹار ایما راڈوکانو نے اسپین کے کارلوس الکاریز سے دوستی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔پریس کانفرنس میں خاتون کھلاڑی سے کارلوس الکاریز سے دوستی کی افواہوں کے بارے میں سوال کیا گیا تھا جس پر انہوں نے کارلوس الکاریز کو صرف اپنا دوست قرار دیا۔ایما راڈوکانو سے سوال کیا گیا کہ کیا افواہوں کے پیچھے کوئی چیز ہے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ ہم صرف اچھے دوست ہیں۔بعدازاں پریس کانفرنس کنڈکٹ کرنے والی خاتون نے کہا کہ میرے خیال میں ہم اب یہاں ختم کریں گے۔کھلاڑی سے کارلوس الکاریز سے دوستی کی افواہوں کے بارے میں سوال کیا گیا تھا جس پر انہوں نے کارلوس الکاریز کو صرف اپنا دوست قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں