بھارتی کرکٹر پر شادی کا جھانسہ دیکر خاتون سے زیادتی کا الزام

ممبئی (سپورٹس نیوز) بھارتی کرکٹر یش دیال کے خلاف خاتون نے شادی کا جھانسہ دے کر ذہنی اور جسمانی طور پر حراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق غازی آباد سے تعلق رکھنے والی خاتون نے ریاستی وزیرِ اعلی کے آن لائن پورٹل پر فاسٹ بولر یش دیال کے خلاف شکایت درج کروائی ہے۔خاتون نے شکایت میں مقف اپنایا کہ اس کا کرکٹر کے ساتھ گزشتہ پانچ برس سے قریبی تعلق تھا، یش دہال نے شادی کا جھانسہ دے کر میرا جذباتی، ذہنی اور جسمانی استحصال کیا۔خاتون نے مزید دعوی کیا کہ کرکٹر یش دیال نے اسے جسمانی اور ذہنی طور پر حراساں بھی کیا ہے، متاثرہ خاتون کے مطابق اسے بعد میں معلوم ہوا کہ کرکٹر دیگر خواتین کے ساتھ بھی اسی طرح کے تعلقات میں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں