نئے مالی سال کا پہلا روز،سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم

کراچی (بیوروچیف) رواں مالی سال کے پہلے ہی روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نئی تاریخ رقم کردی۔ سٹاک مارکیٹ نے تاریخ کی بلند ترین سطح کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔اسٹاک مارکیٹ میں دوران ٹریڈنگ 19سو سے زائد پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی،ہنڈریڈ انڈیکس 1911پوائنٹس بڑھ کر127539پوائنٹس پرجا پہنچا،جس کے بعداسٹاک مارکیٹ تاریخ میں پہلی بار127000 پوائنٹس کا سنگ میل عبور کر گئی،،جون میں مارکیٹ نے126718پوائنٹس کی بلندسطح کاریکارڈبنایاتھا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں485پوائنٹس کی تیزی کیساتھ کاروبار کا مثبت آغاز ہوا،گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی ہے،سرمایہ کاروں کو جولائی میں اسٹاک مارکیٹ کے تیز رہنے کی توقع ہے،تجزیہ کاروں کاکہنا ہیکہ معاشی وسیاسی استحکام سے مارکیٹ قوتوں کو اعتماد بحال ہواہے،وزارت خزانہ کو جون میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 4فیصد رہنے کی توقع ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مارکیٹ کیلئے منفی خبر ہے،گیس مہنگی،فرنس آئل پرلیوی، آئی پی پیز نے بجلی مہنگی ہونے کا اشارہ دیدیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں