نامعلوم افراد کی فائرنگ ٹریفک پولیس کے2اہلکار شہید

لکی مروت (نامہ نگار) لکی مروت میں لونگ خیل سڑک پرنامعلوم افرادکی فائرنگ، ٹریفک پولیس کے2اہلکارشہید ہوگئے۔پولیس کیمطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس کیدو اہلکار اسرائیل اور ثنااللہ موقع پر شہید ہوگئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد مسلح افراد ان کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے،دونوں اہلکارموٹرسائیکل پر تاجہ زئی اڈہ ڈیوٹی کیلئے آرہے تھے۔پولیس کی جانب سے مسلح افراد کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں