مجلس کے دوران کرنٹ لگنے سے الیکٹریشن جاں بحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) یوسف ٹائون امام بارگاہ زینبیہ میں مجلس کے دوران کرنٹ لگنے سے الیکٹریشن جاں بحق ہو گیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی۔ بتایا جاتا ہے کہ الیکٹریشن رحمان ولدافتخار سکنہ نواب ٹائون ڈھڈی والا کے علاقہ 214 رب یوسف ٹائون میں واقع امام بارگاہ زینبیہ میں بطور الیکٹریشن کام کرتا تھا اور مجلس کیلئے سائونڈ سسٹم لگا رہا تھا کہ اچانک اس کا ہاتھ بجلی کی ننگی تار کو چھو جانے سے زور دار بجلی کا جھٹکا لگا اور بے ہوش ہو کر گر پڑا، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی لیکن وہ راستے میں ہی زندگی کی بازی ہار گیا، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں